یمن کی سرکاری فوج اور اتحادیوں کی بمباری سے 25 حوثی باغی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں سرکاری فوج اور عرب اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجےمیں مغربی تعز میں 25 حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ہفتے کے روز یمنی فوج اور عرب اتحادی فوج نے مغربی تعز میں البرح، وادی المقصب اور اطراف کےپہاڑی علاقوں میں موجود حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 25 باغی ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں 'تعز' گورنری میں حوثیوں کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

یمن کے عسکری ذریعے کے مطابق العمالقہ فورسز، بریگیڈ 20 اور عرب اتحادی فوج نے مل کر وادی المقصب، جبل المثھبہ، التباب الحمر اور دیمہ الیقضہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں پچیس جنگجو ہلاک ہوگئے۔

سرکاری فوج کے بیان کے مطابق حوثی باغی وادی المقصب میں لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مقتولین میں حوثیوں کے اہم کمانڈر عبدالہ صالح عبدہ الباجنی، رشید علی احمد تاج الدین اور عبدالملک احمد القابلی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں