سیلفی کے شوق نے ایک اور مصری نوجوان کی جان لے لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے شمالی علاقے اسکندریہ میں ساحل سمندر کے قریب سیلفی بنانے کی کوشش کےدوران سمندرکی بے رحم موجوں نے نوجوان کی جان لے لی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک مصری نوجوان اسکندریہ میں لوران ساحل پر سمندر کی لہروں کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران ایک زور دار لہر نے اسے نگل لیا۔

سیلفی کےشوق میں جان سے ہاتھ دھونے والے نوجوان کے دوستوں نے بتایا کہ وہ سمندر کے کنارے ایک چٹان پر کھڑا تصویر بنا رہا تھا کہ اس دوران چانک ایک لہر نے اسے دبوچ لیا۔ وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سمندر میں ڈوب کر چند ہی سیکنڈز میں غائب ہوگیا۔

کئی گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد اس کی لاش سمندر کی گہرائی سے نکالی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں