مغربی کنارہ : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی ہلال احمر تنظیم کے مطابق مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے نزدیک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی رپورٹ کی تحقیق کر رہی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز شہید ہونے والے 26 سالہ نوجوان کے سینے، کندھے اور ہاتھ میں گولیاں لگیں۔ اسی دوران ایک دوسرا نوجوان پیٹ میں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس سے قبل اسرائیلی داخلہ سکیورٹی کے ادارے نے بتایا تھا کہ اسرائیلی فوج نے منگل کے روز ایک فلسطینی نوجوان کو ہلاک کر دیا۔ فلسطینی کے بارے میں شبہ تھا کہ اس نے دو روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں چاقو اور فائرنگ کے ذریعے حملوں کی کارروائیاں کی تھیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نے حراست میں لینے کے لیے آنے والے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں وہ مارا گیا۔

منگل کے روز ہی ایک دوسرے واقعے میں مغربی کنارے کے شہر نابلس کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں