.

یوم پاکستان کے موقع پرشاہ سلمان اور شہزادہ محمد کی مبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یوم پاکستان کے موقع پر سعودی عرب کی قیادت کی جانب سے مبارک باد کا پیغام دیا گیا ہے۔سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد نے صدر عارف علوی کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں سعودی قیادت نے اپنی اور سعودی عوام کی جانب سے پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔