گولان چوٹیوں پر اسرائیل کی خودمختاری ، امریکی صدر سوموار کو فرمان پر دستخط کردیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوموار کو گولان کی چوٹیوں پر اسرائیل کی خودمختاری تسلیم کرنے سے متعلق حکم پر دست خط کردیں گے۔اس موقع پر وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یا ہو ان کے مہمان ہوں گے۔

اسرائیل کے قائم مقام وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’ کل صدر ٹرمپ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی موجودگی میں گولان پر اسرائیل کی خود مختاری تسلیم کرنے سے متعلق ایک دستاویز پر دست خط کردیں گے۔اسرائیل اور امریکا اپنے دو طرفہ تعلقات میں پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں‘‘۔

امریکا کے ایک سینیر عہدے دار نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کی گولان کی چوٹیوں پر خود مختاری تسلیم کرنے سے متعلق ایک دستاویز تیار کررہی ہے۔اسرائیل نے شام کے اس علاقے پر 1967ء کی جنگ میں قبضہ کیا تھا اور 1980ء کے اوائل میں اس کو غاصبانہ طور پر صہیونی ریاست میں ضم کر لیا تھا مگر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے اس کے اس اقدام کو تسلیم نہیں کیا تھا اور وہ گولان کو ایک مقبوضہ علاقہ ہی سمجھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں