.

ریاض میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش میں 12 لاکھ افراد کی آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 2019 کی سالانہ بین الاقوامی کتب نمائش اختتام پذیر ہو گئی۔ رواں سال نمائش میں 12 لاکھ افراد کی آمد ہوئی۔ اس کے مقابل گزشتہ سال 9.11 لاکھ افراد نے نمائش کا دورہ کیا تھا۔

نمائش کے ڈائریکٹر عبداللہ الکنانی کے مطابق ایونٹ میں 12 لاکھ افراد کی شرکت 30 کے قریب مرکزی اور ذیلی کمیٹیوں کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے۔

کتب نمائش کا انعقاد 13 سے 23 مارچ تک ریاض میں انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ہوا۔ رواں سال نمائش کو "کتاب ... مستقبل کا دروازہ" کا عنوان دیا گیا۔

نمائش میں 30 ممالک کے 913 عرب اور غیر ملکی پبلشرز نے شرکت کی۔ اس دوران آنے والوں کے لیے سائنس، ادب اور فنون سے متعلق 5 لاکھ عنوانات کی کتب پیش کی گئیں۔

نمائش میں 200 سے زیادہ سرگرمیوں کا انتظام کیا گیا جن میں سیمینارز، لیکچرز، ورکشاپس، تھیٹرز، سینیما شوز اور مشاعروں کی مجلس شامل ہے۔ رواں سال کی نمائش میں بحرین کو مہمان خصوصی کا اعزاز حاصل ہوا۔

عبداللہ الکنانی کے مطابق ریاض کی یہ بین الاقوامی کتب نمائش قوت خرید اور عوامی توجہ کے حوالے سے خطے کے اہم ترین ایونٹ بن چکی ہے۔