صحرائے نقب کی جیل میں 2 اسرائیلی جیلرز اور 16 فلسطینی قیدی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

العربیہ کے نمائندے کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

بعد ازاں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے یونٹوں نے جیل پر دھاوا بول دیا۔ کارروائی میں 16 فلسطینی قیدی زخمی ہو گئے جن میں 3 کی حالت نازک ہے۔

دوسری جانب فلسطینی پرزنر کلب نے حالیہ پیش رفت سے خبردار کرتے ہوئے قیدیوں پر حملے کے جرم کی تمام تر ذمے داری قابض اسرائیل کی جیل انتظامیہ پر عائد کی ہے۔

ادھر قابض اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے غزہ پٹی کی مشرقی سرحد پر کئی اہداف کو نشانہ بنایا۔

اتوار کی شام اسرائیلی ڈرون طیارے نے غزہ پٹی کے شمال میں واقع قصبے بیت حانون کے مشرق میں عسکری ہدف پر بم باری کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں