محمد بن سلمان کی ڈیووس اقتصادی فورم کے سربراہ سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں ڈیووس اقتصادی فورم کے سربراہ بورگ برینڈا سے ملاقات میں فورم کی سعودی عرب کے ساتھ شراکت اور ویژن 2030 کے سلسلے میں مملکت کے اقتصادی پروگراموں پر بات چیت کی۔

اس موقع پر اقتصادی فورم کے بعض ایونٹ اور سیمینار کے سعودی عرب میں انعقاد پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ان سرگرمیوں میں Joint Center for Industrial Revolution کے سلسلے میں چوتھا مرکز ریاض میں متعارف کرانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

سعودی ولی عہد اور ڈیووس فورم کے سربراہ کے درمیان ملاقات میں اقتصادی پہلو سے عالمی اور علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں