.

یمن : سعودی ڈاکٹروں کی ٹیم دل کے 68 آپریشن کرے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

البلسم انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے زیر انتظام سعودی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے یمن کے صوبے حضرموت کے شہر المکلا میں ایک یمنی مریض کے دل کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ یہ مذکورہ ٹیم کی یمن آمد کے بعد پہلی اوپن ہارٹ سرجری تھی۔

مملکت میں امام محمد بن سعود یونیورسٹی میں ہارٹ سرجری کے پروفیسر اور کنسلٹنٹ اور البلسم انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو ڈاکتر عماد بخاری کے مطابق مریض کو سینے میں شدید درد کی شکایت تھی۔ متعلقہ ٹیسٹ مکمل ہونے پر یہ بات سامنے آئی کہ مریض کے دل کے دائیں ventricle میں رسولی ہے۔ اس رسولی کو آپریشن کے ذریعے کامیابی سے نکال دیا گیا۔ ڈاکٹر بخاری نے مزید بتایا کہ یہ ایک نادر نوعیت کی صورت حال ہوتی ہے جو مریض کی زندگی کو متاثر کرتی ہے۔

سعودی ڈاکٹروں کی ٹیم نے المکلا شہر پہنچتے ہی فوری طور پر نبض الحیات طبی مرکز کا رخ کیا اور وہاں موجود مریضوں کا معائنہ شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں جدید طبی آلات اور ساز و سامان بھی مذکورہ مرکز اور دیگر ہسپتالوں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

سعودی ڈاکٹروں کی ٹیم اس دورے میں 14 سے زیادہ پیچیدہ نوعیت کی اوپن ہارٹ سرجری کرے گی۔ علاوہ ازیں 54 کے قریب CARDIAC CATHETERIZATION انجام دی جائیں گی۔ مزید برآں آئندہ دنوں کے دوران پورے یمن سے آنے والے تقریبا 265 مریضوں کا الٹرا ساؤنڈ بھی کیا جائے گا۔