سعودی فرمانروا جمعرات کو تیونس کا سرکاری دورہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

تیونس کےایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ پرسوں جمعرات 28 مارچ کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز تیونس کا سرکاری دورہ کریں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌کے مطابق بیان میں‌کہا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اپنے دورہ تیونس کے دوران صدر الباجی قاید السبسی اور وزیراعظم یوسف الشاھد سے ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں وہ اتوار کو تیونس کی میزبانی میں ہونے والے عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں‌بھی شرکت کریں گے۔

سعودی فرمانروا کے دورے سے تیونس کی حکومت سعودی سرمایہ کاری کے منصوبوں کا بھی اعلان کرے گی۔ تیونس میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا حجم 60 کروڑ یورو سے زاید ہے۔

تیونسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق شاہ سلمان کے ساتھ ایک ہزار سے زاید اہم شخصیات اور تاجروں کا وفد تیونس کا دورہ کرے گا۔ دو اپریل کو تیونس میں عرب۔ چین اقتصادی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اس کانفرنس میں بھی سعودی عرب کے مندوبین شرکت کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں