.

سلامتی کونسل میں آج غزہ پٹی کی صورت حال پر بحث ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

آج منگل کے روز عالمی سلامتی کونسل کا ایک اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں غزہ پٹی کی حالیہ پیش رفت اور اسرائیلی بم باری کے بعد کی صورت حال کو زیر بحث لایا جائے گا۔

علاوہ ازیں کونسل مشرق وسطی میں امن کے لیے مقرر اقوام متحدہ کے ایلچی نکولائی ملادینوف کی بریفنگ بھی سنے گی۔

دوسری جانب منگل کو علی الصبح فلسطینی گروپوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان محدود اور متبادل بم باری کے کے بعد غزہ پٹی میں انتباہ کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے غزہ پٹی پر اسرائیلی طیاروں کی اڑان اور پٹی کے جنوب مغرب میں فلسطینی گروپوں کے ٹھکانے پر محدود بم باری کا ذکر کیا تھا۔

غزہ پٹی میں کئی زوردار دھماکے سنے گئے جب کہ دوسری جانب غلاف غزہ (غزہ پٹی کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی بستیاں) کی یہودی بستیوں میں بھی وارننگ الارم بجا دیے گئے۔

یہ تازہ پیش رفت مصر کی وساطت سے عمل میں آنے والی فائر بندی کے اطلاق کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آئی۔