.

مصر کا چین کے 'سلک روڈ' منصوبے میں معاونت کا اعلان

چینی وزیر دفاع کی مصری صدر السیسی سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

چین کے وزیر دفاع وی وینگ ھی نے گذشتہ روز قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں صدر السیسی نے چین کے'سلک روڈ' منصوبے میں معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری ایوان صدر کےترجمان بسام راضی نے بتایا کہ چینی وزیر دفاع نے قاہرہ میں صدارتی محل میں صدر السیسی سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں دونوں ملکوں کےدرمیان تجارتی تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور ،خطے کی صورت حال اور اہم عالمی مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی وزیر دفاع اور صدر السیسی کےدرمیان والی بات چیت میں دو طرفہ دفاعی تعاون، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کی مدد، مشترکہ فوجی مشقیں اور عسکری شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر السیسی نے چین کے روڈ اینڈ بیلٹ پروجیکٹ میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اس منصوبے میں ہرممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ خیال رہے کہ روڈ اینڈ بیلٹ کے نام سے چین کے منصوبے میں چینی مارکیٹ کو ایشیا،یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقی تک رسائی دینا ہے۔