.

حوثیوں کو بھیجی جانے والی میزائلوں کی کھیپ پکڑ لی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نے بتایا ہے کہ اس نے منگل کی شام ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو کاتیوشا میزائلوں کی کھیپ پہنچانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسلحہ، گولہ بارود اور میزائلوں سے لدا ایک ٹرک پکڑ لیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کی ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی یمن کی شبوۃ گورنری میں بیحان کے مقام پر فوج نے معمول کے گشت کے دوران البیضاء اور شبوۃ کو ملانے والی شاہراہ پر ایک مشکوک ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ اس میں بڑی تعداد میں کاتیوشا میزائل لادے گئے گئے تھے۔

سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ ٹرک کو قبضے میں لینے کے بعد اس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ یمن کی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے حوثیوں کو اسلحہ کی سپلائی ناکام بنانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ سرکاری فوج نے اس طرح کی کئی دوسری کوششیں ناکام بنا کر بھاری مقدار میں خطرناک ہتھیار قبضے میں لیے ہیں۔ حوثیوں کو یہ ہتھیار ایران کی سازش اور معاونت سے پہنچائے جاتےہیں۔