.

لیبی فوج کے سربراہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر نے کل بدھ کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں لیبیا کی موجودہ صورت حال اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے حوالے سے ہونے والی مساعی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، انٹیلی جنس چیف خالد بن علی الحمیدام معاون وزیردفاع محمد عبداللہ العایش، وزیر مملکت برائے افریقی امور احمد بن عبدالعزیز القطان اور دیگر رہ نما بھی موجود تھے۔