.

ایران خطے میں بحرانوں کو ہوا دے رہا ہے: سعودی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں تعینات سعودی عرب کے سفیر اسامہ نقلی نے ایران پر خطے میں منافرت، انارکی اور بحرانوں کو ہوا دینے کا الزام عاید کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق تیونس میں عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کے موقع پر تنظیم کے مستقل مندوبین کے اجلاس سے‌خطاب میں اسامہ نقلی کا کہنا تھا کہ ایران عرب ممالک کو کم زور کرنے کے لیے انہیں آپس میں لڑانا چاہتا اور خطے کےبحرانوں کو مزید گھمبیر کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نہ صرف عرب ممالک بلکہ پوری دنیا میں مداخلت میں سرگرم ہے۔ عرب ممالک میں مسلح ملیشیائوں کی پشت پناہی اور مدد کرکے ایران نے علاقائی سلامتی کو دائو پر لگا دیا ہے۔

عرب لیگ کے معاون سیکرٹری جنرل حسام زکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عرب لیگ میں شام کی واپسی اسد رجیم کے طرز عمل پرمںحصر ہے۔ عرب لیگ میں آنے سے قبل دمشق کو ایران کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کرنا اور ملک میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانا ہوگا۔