.

یمنی فوج کی کارروائی میں اہم حوثی فیلڈ کمانڈر اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نے جمعرات کے روز بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمال مغربی گونری "حجۃ" میں عبس ڈاریکٹوریٹ میں ایک آپریشن میں حوثی باغیوں کے ایک سرکردہ فیلڈ کمانڈر کو اس کے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مقتول حوثی کمانڈر کی شناخت ابو الحسن الموید کے نام سے کی گئی ہے۔ اس علاقے میں سرکاری فوج کی طرف سے حوثیوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں باغیوں کو غیرمعمولی جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعرات کے روز یمنی فوج نے حجۃ گورنری کے عبس اور حیران ڈاریکٹوریٹ میں آپریشن شروع کیا ہے۔

تازہ آپریشن میں سرکاری فوج نے حجۃ کی عبس ڈاریکٹوریٹ میں بنی کدیش، بنی اکوع اور الخادمہ کے مقامات کو باغیوں سے آزاد کرلیا۔

سرکاری فوج نے البداح بازار اور الظہر قصبے کو بھی اپنے کنٹرول میں لے کر بنی حسن کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ فوج نے عبس شفر کو ملانے والی عالمی شاہراہ سے باغیوں کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے۔

حجۃ گورنری میں حوثی ملیشیا کی طرف سے بچھائی گئی باروی سرنگوں کی بڑی تعداد تلف کرنے کے ساتھ ساتھ اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی گئی ہے۔