حماس کا مصر کی زیر نگرانی اسرائیل سے جنگ بندی کے لئے ٹائم فریم کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی کی اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے مصر کی مساعی سے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے ٹائم فریم کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ صہیونی ریاست کے ساتھ جنگ بندی آئندہ ہفتے شروع ہو گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حماس کےسیاسی کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ نے کہا کہ حماس کی طرف سے جنگ بندی کے لیے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے سمیت مطالبات کی ایک فہرست پیش کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصری بھائیوں نے ہمارے مطالبات کو اہمیت دیتے ہوئے مثبت رد عمل دیا ہے۔ ہمارے مطالبات اسرائیل تک پہنچائے ہیں۔ اب یہ قابض اسرائیل پر منحصر ہے کہ وہ جنگ بندی پرکیسے اور کب تک عمل درآمد کرتا ہے۔

فلسطین میں 'العربیہ' کے نامہ نگار کے مطابق گذشتہ روز مصری انٹیلی جنس وفد نے غزہ میں حماس کے سربراہ کے دفتر میں غزہ میں جاری حق واپسی تحریک کے قایدین سے ملاقات کی۔

جمعرات کے روز مصری سیکیورٹی کے ایک وفد نے غزہ میں فلسطینی قیادت سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کا مقصد غزہ میں جنگ کو ٹالنا اور فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کو آگے بڑھانا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں