حوثیوں کی صرواح میں دراندازی کی کوشش ناکام، 19 جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی سرکاری فوج نے مآرب گورنری کے مغربی علاقے صرواح میں حوثی باغیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 19 باغیوں کو ہلاک کردیا۔

العربیہ ڈات نیٹ کے مطابق حوثی باغیوں کا ایک گروپ سرکاری فوج کے زیرکنٹرول المخدرہ کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ اس دوران فوج نے باغیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 19 جنگجو ہلاک اور متعدد نے ہتھیار ڈال دیے۔

ادھر جنوبی مشرقی تعز میں ایک کارروائی میں 8 حوثی شدت پسند ہلاک ہوگئے۔یمنی فوج کے بریگیڈ 35 کے مطابق الاقروض کے محاذ پر حوثی باغیوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں