.

حوثی ملیشیا کی اقوام متحدہ کے قافلے پر فائرنگ کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی مزاحمتی ملیشیا کی طرف سے ہفتے کے روز ایک تازہ فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں حوثی باغیوں کی طرف سے اقوام متحدہ کے جنگ بندی کی نگرانی کے لیے مقرر کردہ جنرل مائیکل لولیسگارڈ کے قافلے پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثی باغیوں کی طرف سے اقوام متحدہ کے قافلے پر فائرنگ الحدیدہ میں اس وقت کی گئی جب وہ ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لیے ایک چوکی سے گذر رہے تھے۔

فوٹیج کے مطابق الحدیدہ میں شاہراہ خمسین کے خط تماس پر حوثیوں کی طرف سے جنرل لولیسگارڈ کے قافلے پر فائنگ کی۔ تاہم فائرنگ کے واقعے میں جنرل لیسگارڈ اور دیگر عہدیدار محفوظ رہے۔