.

سعودی عرب پرشامی عازمین حج کو روکنے کا الزام بے بنیاد ہے:اپوزیشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی اپوزیشن اتحاد نے اسد رجیم کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں سعودی عرب پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ وہ شامی عازمین حج کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کررہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق شامی اپوزیشن اتحاد کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب شامی شہریوں کو حج و عمرہ کی ادائی کے لیے تمام سہولیات فراہم کررہا ہے مگر اسد رجیم کے وزیر برائے مذہبی امور واوقاف کی طرف سے سعودی عرب پر عازمین حج کو روکنے کا بے بنیاد الزام عاید کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ شامی اپوزیشن کی سپریم کمیٹی برائے حج وعمرہ گذشتہ سات سال سے سعودی عرب کے ساتھ رابطے میں ہے اور عازمین حج کو سعودیہ کی طرف سے مسلسل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سنہ 2019ء کے دوران 22500 شامی شہری فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ آئندہ برسوں میں اس تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔