.

یمنی فوج نے صنعاء میں حوثیوں کا چوتھا ڈرون مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نے صنعاء میں حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مارگرایا جس کے بعد مارچ میں مار گرائے گئے ڈرون طیاروں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ روز یمنی فوج نے نھم ڈاریکٹوریٹ میں ایرا نواز حوثیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔
یمن کے عسکری ذرائع کےمطابق ڈرون طیارہ سرکاری فوج کی تنصیبات کے اوپر پرواز کررہا تھا کہ اسے مار گرایا گیا۔

خیال رہے کہ رواں سال کے دوران یمنی فوج اب تک حوثی باغیوں کے 7 بغیر پائلٹ ڈرون طیارے تباہ کرچکی ہے۔