مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں اسرائیلی فائرنگ سے 1 فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی اراضی میں "الحدث" نیوز چینل کے نمائندے کے مطابق غزہ پٹی کے نزدیک اسرائیلی بستیوں میں غلطی سے خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔

دوسری جانب فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا پناہ گزین کیمپ کے نزدیک قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 23 سالہ فلسطینی محمد عدوان جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے صبح سویرے قلندیا کیمپ میں گرفتاریاں کیں۔ اس کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں نے فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے کفر عقاب کے علاقے میں کارروائی کے دوران "ہنگامہ آرائی" کی خبر دی۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج کی بوٹس نے غزہ پٹی میں خان یونس اور رفح کے مقابل ساحلوں میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کی جانب فائرنگ کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں