"داعش" کی حمایت میں پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں 11 اردنیوں کو پانچ سال قید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کی ایک فوج داری عدالت نے شدت پسند تنظیم'داعش' کی حمایت میں 11 اردنی باشندوں کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ملزمان میں تین مختلف جامعات کے طلباء شامل ہیں۔ انہیں داعش کی حمایت کی پاداش میں دو سے پانچ سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزمان پر سوشل میڈیا پر دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور 'فیس بک' کے ذریعے داعش کی حمایت میں پروپگنڈہ کرنے کا الزام عاید کیاگیا ہے۔

تمام ملزمان کی عمریں بیس اور تیس سال کے درمیان ہیں۔ انہیں گذشتہ برس حراست میں لیا گیا تھا۔ ملزمان کو یہ سزائیں سوشل میڈیا پر ان کی طرف سےپوسٹ کردہ بیانات اور مواد کی بنیاد پر سنائی گئی ہیں۔ ایک دوسرے ملزم کو ملک میں سیاسی نظام کے خلاف سرگرمیوں‌کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت میں زیرسماعت دہشت گردی کے کیس میں زیادہ تر ملزمان پر النصرہ فرنٹ، داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی حمایت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں