.

الحدیدہ میں‌ حوثیوں کے ڈرون حملے میں چار یمنی فوجی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ میں ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے بغیر پائلٹ ڈرون کی مدد سے کیے گئے حملے میں چار فوجی ہلاک ہوگئے۔

العربیہ کے مطابق یمن کےکوسٹ گارڈ کےسربراہ کرنل عبدالجبار زحزوح نے بتایا کہ حوثیوں کے ڈرون حملے میں ایک کیپٹن سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ الحدیدہ کے ساحل پر پیش آیا۔ فوج نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔