نیتن یاہو جمعرات کے روز ماسکو میں پوتین سے ملاقات کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے منگل کے روز جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو روسی صدر ولادی میر پوتین سے ملاقات کے لیے جمعرات کے روز ماسکو جائیں گے۔

بیان میں یہ نہیں بتایا گیا نو اپریل کو مقررہ اسرائیلی انتخابات سے 5 روز قبل ہونے والی اس بات چیت میں کون سے امور زیر بحث آئیں گے۔

نیتن یاہو نے پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو میں بتایا تھا کہ انہوں نے ٹیلیفون پر پوتین کے ساتھ شام کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

دوسری جانب ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے تصدیق کی ہے کہ وہ رواں ہفتے نیٹو اتحاد کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا کے دورے کے دوران اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بات چیت کا محور شام کا معاملہ بالخصوص شام سے امریکی انخلاء سے متعلق امور اور دریائے فرات کے مشرق میں ایک سیف زون کے قیام کی تجویز ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں