سعودی عرب : تبوک کے لوگ برف باری سے لطف اندوز ہونے میں مصروف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے صوبے تبوک میں اللوز کے پہاڑوں پر ہونے والی برف باری ایک ایسا خوب صورت قدرتی منظر پیش کر رہی ہے جس سے مقامی لوگ بھرپور انداز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اللوز کے پہاڑوں کی چوٹیوں پر برف کی سفید چادر پڑی ہوئی ہے۔ یہ دل موہ لینے والے مناظر یہاں آنے والوں کے لیے کشش کا بھرپور ذریعہ ہے۔

سعودی شہری فہد السحیمی کہتے ہیں کہ وہ برف باری کے مناظر کے عاشق ہیں۔ فہد کو جوں ہی برف گرنے کا معلوم ہوا تو وہ اللوز کے پہاڑوں پر چڑھ گئے اور وہاں عربی قہوہ نوش کیا۔ اس طرح انہوں نے برف کے بیچ حقیقی تفریح اور مزے کا حامل وقت گزارا۔

اسی طرح ایک اور شہری نائف ابو سالم کے مطابق اللوز کے پہاڑوں پر برف باری کے فوری بعد وہ برفانی ماحول کا لطف اٹھانے کے لیے روانہ ہو گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ برف پر پھسلنے اور ہاتھوں میں برف اٹھا کر کھیلنے کا اچھا موقع ہوتا ہے۔

محمد الشمری تبوک میں سکونت پذیر ہیں۔ وہ اللوز کے پہاڑوں کی چوٹیوں پر گرنے والی برف باری کے نتیجے میں سامنے آنے والے حسین مناظر کو دیکھنے کے لیے باہر نکلنے والوں میں شامل تھے۔ الشمری کے مطابق وہ صبح سویرے سے علاقے میں آ گئے تھے اور انہوں نے ان دل کش مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ بھی کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں