.

نو سعودی وزراء پر مشتمل 100 رکنی وفد کا دورہ عراق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی کابینہ کے 9 وزراء سمیت 100 اہم شخصیات پر مشتمل ایک وفد نے عراق کا دورہ کیا۔ اس وفد کی قیادت سعودی عرب کے وزیر تجارت وسرمایہ کاری ماجد القصبی نے کی۔وفد میں شامل دیگر اہم شخصیات میں اقتصادی شعبے کے لوگ شامل تھے۔انہوں نے عراقی حکام کے ساتھ اقتصادی تعاون کےفروغ اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے وفد نے عراقی۔ سعودی رابطہ کونسل کے دوسے اجلاس میں شرکت کے لیے بغداد کا دورہ کیا۔ یہ کونسل عراق کی تعمیر اور برادر ملک میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے قائم کی گئی ہے۔

حال ہی میں عراقی صدر برھم صالح اور وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے سعودی عرب کے دورے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں رہ نما ایک دو ہفتوں کے دوران سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔