قطر مخالف گروپ گروپ چار کا دوحہ پارلیمانی کانفرنس کا بائیکاٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات،سعودی عرب، مصر اور بحرین نے بین الاقوامی پارلیمانی فیڈریشن کی جنرل اسمبلی کے قطر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سالانہ 140 ویں عالمی پارلیمانی کانفرنس کل ہفتے کو قطر کی میزبانی میں منعقد ہوگی۔

قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چاروں ممالک کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں ملکوں نے جنیوا میں ہونے والے پارلیمانی اجلاس میں اگلے اجلاس کی میزبانی قطر کو دیے جانے کے خلاف اپنا اعتراض جمع کرایا تھا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ جب تک قطر گروپ چار کے مطالبات اور شرائط تسلیم نہیں کرتا۔ دہشت گردی کی پشت پناہی اور دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز نہیں آتا اس وقت تک دوحہ میں ہونے والی کسی بھی سرگی میں شرکت کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کی طر ف سے عرب ممالک کے منصفانہ مطالبات کا کوئی جواب نہیں دیا گیا بلکہ دوحہ دہشت گردی کی معاونت او دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اپنی روش سے بازنہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے جون 2017ء کو قطر پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے فنڈنگ کے الزام کےبعد دوحہ کا اقتصادی اور سفارتی بائیکاٹ شروع کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں