.

صنعاء کی شہری آبادی پر اتحادی فوج کی بمباری کی تردید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت میں کام کرنے والی عرب اتحادی فوج نے صنعاء میں شہری آبادی پر بمباری کی افواہوں کوبے بنیاد قرار دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دارالحکومت صنعاء میں شہری آبادی پر بمباری کی ذمہ دار حوثی ملیشیا ہے۔ ان کا کہنا تھا اتحادی فوج صنعاء سے باہر فوجی کارروائیاں کرتی رہی ہے اور اس کا ہدف دارالحکومت سے باہر نھم کا محاذ ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کے طیاروں نے مشرقی صنعاء میں شہری آبادی سے دور ملٹری پولیس کے مراکز پر بمباری کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے ملٹری پولیس سینٹر کو اسلحہ کے گودام اور اپنے جنگجوئوں کی جنگی تربیت کا مرکز بنا رکھا تھا۔

قبل ازیں عرب اتحادی فوج نے حوثیوں کی اسلحہ کی ورکشاپ اور ڈرون طیاروں کے ایک گودام کو بھی بمباری سے نشانہ بنا کر تباہ کیا تھا۔