.

امریکا کا ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ ، سعودی عرب کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار ذریعے کے مطابق مملکت نے امریکا کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کو ایک دہشت گرد تنظیم کا درجہ دیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ذریعے نے امریکی فیصلے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردی کے انسداد کی کوششوں کے حوالے سے ایک عملی اور سنجیدہ اقدام ہے۔ یہ فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے بارہا دہرائے جانے والے اُس مطالبے کی ترجمانی کرتا ہے جس میں عالمی برادری پر زور دیا جاتا رہا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ دہشت گردی پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے ذریعے نے اپنے بیان کے اختتام پر زور دیا کہ عالمی برادری کو ایرانی پاسداران انقلاب کے اُس کردار کو روکنے کے حوالے سے فیصلہ کن موقف اختیار کرنا چاہیے جس کے تحت وہ عالمی امن اور سلامتی کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہے۔