سعودی عرب: چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران دو حملہ آور ہلاک اور دو گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں ایک چیک پوسٹ پردہشت گردوں نے حملہ کرکے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے دو اشتہاری دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو گرفتار کرلیا۔

العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلوں کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے ابو حدریہ میں اس وقت پیش آیا جب دہشت گردی کی فہرست میں شامل عسکریت پسندوں نے ایک چیک پوسٹ پر دستی بموں سے حملہ کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گرد ہلاک اور دو کو فرار ہونے کی کوشش کے دوران پکڑلیا ہے۔

ٹی وی چینلوں کی رپورٹس کے مطابق تین دہشت گردوں نے القطیف گورنری کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ حملہ آور پہلے ہی سیکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں