سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین اور ارکان کی شاہ سلمان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

گذشتہ روز سعودی عرب کی مجلس شوریٰ‌کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ نے الیمامہ شاہی محل میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سےملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر سعودی مجلس شوریٰ کے ارکان بھی موجود تھے۔

سعودی عرب کی پریس ایجنسی'ایس پی اے' کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے چیئرمین اور ارکان شوریٰ کو خصوصی ہدایات دی گئیں۔

اس موقع پر شہزادہ ڈاکٹر خالد بن عبداللہ المشاری، شہزادہ محمد بن سعود بن خالد، مجلس شوریٰ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن سالم المعطانی، چیئرمین کے معاون خصوصی ڈاکٹر یحییٰ بن عبداللہ الصمعان اور شوریٰ کے سیکرٹری جنرل محمد بن داخل المطیری بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں