.

یمنی فوج کی حجۃ کے ایک گائوں میں بچھائی 120 بارودی سرنگیں تلف کردیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نے شمال مغربی گورنری حجۃ کے مستبا ڈاریکٹوریٹ کے الحمراء گائوں میں حوثی باغیوں کی طرف سے بچھائی گئی 120 بارودی سرنگیں اور بم ناکارہ بنا دیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوموار کے روز یمنی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں‌ بتایا گیا کہ حوثیوں کی طرف الحمراء گائوں میں‌بچھائی گئی درجنوں بارودی سرنگیں تلف کردی۔یہ بارودی سرنگیں حوثی ملیشیا نے وہاں سے نکالے جانےسے قبل رہائشی علاقوں میں بچھائی تھیں تاکہ سرکاری فوج کی پیش قدمی روکی جاسکے۔

یمنی فوج کی انجینیرنگ کی ٹیم نے مستبا کے باغیوں سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں بارودی سرنگیں کی تلاش کے لیے آپریشن کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے کئی دوسرے علاقوں میں بھی حوثیوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کا جال ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا اپنے مذموم جنگی مقاصد کی تکمیل کے لیے شہری آبادی میں بارودی سرنگیں بچھا کر عام شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔ حوثیوں کی بچھائی بارودی سرنگوں کا سب سے زیادہ نشانہ خواتین اور بچے ہیں۔ بارودی سرنگیں پھٹنے سے کئی شہری جاں‌بحق اوربڑی تعداد میں معذور ہوچکے ہیں۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے مطابق حوثی ملیشیا نے یمن کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں ایک ملین کے قریب بارودی سرنگیں بچھائی ہیں۔ ان بارودی سرنگوں کے پھٹنے سے 2584 شہری جاں‌بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔