امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آج بدھ کو علی الصباح امریکی وائیٹ ہائوس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رات گئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزز کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کی گئی۔

وائیٹ ہائوس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔

امریکی صدر نے سعودی ولی عہد کے ساتھ بات چیت میں سعودی عرب کے مشرق وسطیٰ میں محوری کردار کا اعتراف کیا۔ دونوں رہ نمائوں میں مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں