ریاض: گاڑی نے طالب علم کو ٹکر ماری اور پھر فرار ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سوشل میڈیا پر سرگرم سعودی صارفین نے ٹویٹر پر ایک وڈیو وائرل کی ہے۔ وڈیو میں دارالحکومت ریاض میں ایک گاڑی کو سڑک پر ایک نوجوان کو روند کر فرار ہوتے دکھایا گیا ہے۔ اس دوران موقع پر موجد دیگر نوجوانوں نے گاڑی کا پیچھا کرنے اور اسے روکنے کی کوشش بھی کی۔

یہ واقعہ ریاض میں ٹیکنیکل کالج کی حدود کے اندر پیش آیا۔ وڈیو میں ایک بڑی گاڑی تیزی کے ساتھ چلتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ گاڑی نے اپنے آگے موجود ایک نوجوان کو زور دار ٹکر ماری اور پھر وہاں سے فرار ہو گئی۔

گاڑی سے ٹکرانے والا نوجوان فوری طور پر زمین پر گر گیا۔

بعد ازاں ایک اکاؤنٹ پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق مذکورہ گاڑی نے پہلے دو گاڑیوں کو ٹکر ماری جنہوں نے اس گاڑی کا راستہ روکا ہوا تھا۔ اس کے بعد یہ بڑی گاڑی اپنا راستہ طے کرنے کے بعد نوجوان سے ٹکرا گئی۔

تفصیلات میں تصدیق کی گئی ہے کہ ریاض پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو پکڑ لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے نوجوان کا نام محمد ہے اور اسے علاج فراہم کرنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ نوجوان کی حالت ٹھیک ہے۔

اس وڈیو کلپ نے سوشل میڈیا کے حلقوں میں وسیع پیمانے غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں