عرب اتحادی فوج کے حُجۃ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 5 فضائی حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے میں معاونت کرنے والی عرب اتحادی فوج نے حجۃ گورنری میں 12 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے ٹھکانوں پر پانچ فضائی حملے کیے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج نے عبس ڈائریکٹوریٹ کے علاقے مزارع الجر میں حوثیوں کے ٹھکانوں اور فوجی گاڑیوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں باغیوں کوبھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کےمطابق حجۃ میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف کیے گئے حملوں میں باغیوں کی دو فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں نہ صرف گاڑیاں تباہ ہوگئیں بلکہ ان میں موجود باغی جنگجو بھی ہلاک ہوگئے۔

قبل ازیں یمن کی سرکاری فوج نے عبس ڈاریکٹوریٹ کے علاقے بنی حسن کو باغیوں سے آززاد کرالیا تھا۔

ادھر الضالع گورنری میں عرب اتحادی فوج کی کارروائی میں سینیر حوثی لیڈر سمیت 25 جنگجو ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ یہ ہلاکتیں الضالع کے شمال میں‌مریس کے مقام پر عرب اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں ہوئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں