وڈیو : عُمَان کی بیکری میں مٹھائی کی ڈش کے اندر چوہا محو استراحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سلطنت عُمان میں ایک نوجوان نے ایک بیکری کے اندر کا منظر اپنے موبائل کے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ وڈیو میں بیکری کے شو کیس پر مٹھائی کی ایک ڈش کے اندر ایک چوہے کو گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ نوجوان نے یہ وڈیو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مٹھائی کی ڈش پر نائیلون کا شفاف غلاف ہونے کے باوجود چوہا بآسانی ڈش کے اندر آرام کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

نوجوان نے وڈیو میں پہلے اس چوہے کو قریب سے دکھایا اور پھر کیمرے کو گھما کر مذکورہ بیکری کا ایک عمومی منظر پیش کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں