.

جعلی دستاویزات پر8 تیل بردار جہاز یمن لانے کی حوثی سازش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی آئینی حکومت نے ایران نواز حوثی باغیوں کی جعلی دستاویزات کے تحت 8 تیل بردار جہاز یمن لانےکی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق یمنی فوج کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ حوثی ملیشیا کی طرف سے مغربی بندرگاہ الحدیدہ کے راستے تیل سے لدے 8 بحری جہاز جعلی دستاویزات کے تحت یمن لانے کی کوشش کی گئی تھی مگر سیکیورٹی فورسز نے یہ کوشش ناکام بنا دی۔

یمنی حکومت کے زیرانتظام سپریم اقتصادی کمیٹی کی طرف سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ حوثی باغی جعلی دستاویزات کے ذریعے بحری جہاز یمن میں داخل کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہےہیں۔ حالیہ کچھ عرصے کےدوران حوثی باغی حکومت کی اجازت کےبغیر جعلی کاغذات کے بحری جہا الحدیدہ میں لانےکی کوشش کرتے رہے ہیں۔ سرکاری فوج نے کارروائی کرکے حوثیوں کے لیے کام کرنے والےبحری جہازوں کےعملے کو حراست میں لیا اور حوثیوں کو تیل کی سپلائی ناکام بنائی۔

کمیٹی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے نقل وحمل کااجازت نامہ حاصل کرنے اور حکومتی وضع کردہ آرڈر 75 کےمیکیزم پر عمل درآمد کےبغیر حوثیوں‌کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات ملک میں داخل کرنے کی غیرقانونی کوشش کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ حکومت کی اجازت سے 5 بحری جہازوں پر لادے 89 ہزار ٹن تیل کو ملک میں لانے کی اجازت دی گئی۔ اس کے علاوہ دو بحری جہازوں پر 40 ہزار ٹن ڈیزل اور 10 ہزار ٹن پٹرول لایا گیا۔