سوڈان : ملکی امور چلانے کے لیے عبوری کونسل کی تشکیل ، صدر عمر البشیر نظر بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

العربیہ نیوز چینل کے ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ سوڈان میں فوج نے ملک کے انتظامی امور چلانے کے لیے جنرل عوض بن عوف کی سربراہی میں ایک عبوری کونسل تشکیل دے دی ہے۔ جنرل عوض سبک دوش ہونے والے صدر عمر البشیر کے نائب اول اور سوڈان کے وزیر دفاع ہیں۔

العربیہ کے ذرائع کے مطابق ملک کے کئی موجودہ اور سابق سرکاری عہدے داران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں سابق وزیر دفاع عبد الرحیم محمد حسین، نیشنل کانگریس پارٹی کے نامزد سربراہ احمد ہارون اور صدر عمر البشیر کے سابق نائب علی عثمان محمد کے علاوہ عمر لابشیر کے ذاتی محافظین شامل ہیں۔ اخباری ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عمر البشیر کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ دارالحکومت خرطوم کے ہوائی اڈے کو پروازوں کی آمد و ورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ملک میں اقتدار کی تبدیلی کے حوالے سے سوڈانی فوج کی جانب سے ایک اہم بیان جلد جاری کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں