شاہ سلمان کا سوڈانی عمرہ زائرین کی میزبانی اور ان کی بہ حفاظت واپسی کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر حکومت نے سوڈان کے عازمین عمرہ سرکاری سطح پر میزبانی ان کی بہ حفاظت وطن واپسی کے لیے ہر ممکن اقدام کا اعلان کیا ہے.

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان کے حکم پر سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاھر بنتن نے عمرہ ٹور آپریٹرز کو سوڈان عازمین عمرہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے احکامات دیے ہیں. سعودی وزیر کی طرف سے کہا گیا ہےکہ جب تک سوڈان میں فضائی، زمینی اور بحری راستے کھل نہیں جاتے اس وقت تک سوڈانی عازمین عمرہ سعودیہ کے مہمان ہوں‌ گے اور انہیں ہر ممکن سہولت اور خدمت فراہم کی جائے گی.

خیال رہےکہ گذشتہ روز سوڈان میں فوج نے صدر عمر البشیر کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے. فوج نے موجودہ حالات کے پیش نظر 24 گھنٹے کے لیے فضائی، بری اور بحری آمد ورفت بند کر دی ہے. فضائی، زمینی اور سمندری راستوں کی بندش کے باعث سوڈانی عازمین عمرہ اور بیرون ملکی سے واپس ہونے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں