مصری فوج کے ساتھ جھڑپ میں اخوان کے وفادار عسکری گروپ کے 6 عناصر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی شہر القلیوبیہ میں کالعدم مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے وفادار ایک عسکری گروپ کے خلاف کارروائی کی جس میں چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے.

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو القلیوبیہ کے مقام پر اخوان کے وفادار عسکری گروپ الحسم کے ایک سیل کی موجودگی کی اطلاعات ملی جس پر فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانے کا گھیرائو کر کے انہیں ہتھیار پھینکنے کا حکم دیا۔ عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ میں 6 جنگجو ہلاک ہوگئے. سیکیورٹی فورسز نے ان کےٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی مقدار قبضے میں لی ہے.

مصری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اخوان کے حامی گروپ کے خلاف یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دوسری جانب اخوانی عناصر حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرتے ہوئے عوام کو حکومت کےخلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں