'فیس بک' پر ایردوآن کی توہین کے الزام میں جرمن شہری ترکی میں گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کی پولیس نے چھٹیاں گذارنے کے لیے آئے دوہری شہریت رکھنے والے ایک جرمن صدر طیب ایردوآن کی شان میں گستاخی اور ان کی توہین کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے.

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ‌ کے مطابق ترکی اور جرمنی کی شہریت رکھنے والے ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 23 مئی 2014ء اور 27 جولائی 2015ء کے دوران سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ 'فیس بک' پر صدر طیب ایردوآن کے خلاف گستاخانہ تبصرے پوسٹ کیے تھے۔ اس وقت طیب ایردوآن ترکی کے وزیراعظم تھے.

آسٹریا کے ایک مقامی اخبار 'کرونین' نے ترکی میں پانچ سال پرانے ایک معمولی واقعے پر کسی شہری کی گرفتاری اور اس پر صدر کی توہین کا الزام ناقابل قبول ہے. اخبار لکھتا ہے کہ کسی بھی شہری کو آزادانہ طور پر اظہار رائے کا حق ہے.

اخباری رپورٹ کےمطابق جرمن شہری کو صدر طیب ایردوآن کی توہین کے جرم میں دس ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے. ملزم کے وکیل اردال غونگز کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کو منگل کے روز انقرہ کی ایک عدالت کی طرف سے سزا سنائی گئی. ترکی کی ایک عدالت نے ملزم کو پہلے 45 دن قید اور 1100 یورو جرمانہ کی سزا سنائی تھی تاہم بعد ازاں سزا میں تبدیلی کر دی گئی.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں