الحدیدہ میں حوثیوں‌ کی گولہ باری سے تجارتی مرکز میں آگ بھڑک اُٹھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جمعہ کے روز ایران نواز حوثی ملیشیا نے یمن کے الحدیدہ شہر میں ایک تجارتی مرکز پر اندھا دھند گولہ باری کی جس کے نتیجے میں تجارتی مرکز میں آگ بھڑک اٹھی۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق حوثیوں کی طرف سے الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔ حوثی باغیوں کی طرف سے شاہراہ صنعاء پر واقع "سٹی ماکس" تجارتی مرکز پر 'ہاون' راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کاروباری مرکز کو غیر ممعولی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی گولہ باری اور راکٹ حملوں سے اخوان ثابت صنعتی مرکز میں موجود گوداموں اور ایندھن کے ذخیرے کو بھی نقصان پہنچا۔

خیال رہے کہ اس تجارتی مرکز کو حوثی ملیشیا کی طرف سے متعدد بار حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود دوکانوں کو غیر معمولی نقصان پہنچا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں