سعودی اور لبنانی حکام کے مشترکہ آپریشن میں‌ کروڑوں ڈالر کی منشیات ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب اور لبنان کی سیکیورٹی فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی میں منشیات کی بھاری مقدار قبضےمیں لے لی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لبنانی پولیس نے سعودی عرب کے سیکیورٹی اداروں کی معاونت سے 'کبٹاگون' نامی منشیات کی 8 لاکھ گولیاں قبضےلی ہیں کی مالیت ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زاید بتائی جاتی ہے۔

فرانس میں انسداد منشیات آبزر ویٹری'OFDT' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ لبنانی پولیس نے کیٹا گون جو کہ ایم فٹامن نامی نشہ آور بوٹی سے تیار کی جاتی ہے قبضےمیں لے لی ہے۔ یہ منشیات عراق، شام اور سعودی عرب کو بھیجے جانے کی تیاری کی جا رہی تھی۔

ہفتے کے روز لبنانی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نواپریل کو پولیس نے 142 اعشاریہ5 کلو گرام کبپٹا گون گولیاں قبضے میں لیں۔ ان گولیوں کی تعداد 8 لاکھ 14 ہزار سے زاید ہے جس کی مالیت 12 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں