.

فلسطین کی صورت حال پر عرب لیگ کا آئندہ اتوار کو ہنگامی اجلاس طلب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پرغور کے لیے عرب لیگ کا وزراءخارجہ کی سطح کا اہم اجلاس آئندہ اتوار کو قاہرہ میں بلایا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌کے مطابق عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس فلسطین کی درخواست پر بلایاگیا ہے جس میں فلسطین کی موجودہ صورت حال پرغور کیاجائے گا۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کےترجمان حسام الزکی نے اتوارکو ایک بیان میں کہاکہ عرب لیگ کے وزراء خارجہ سطح کے فلسطین سے متعلق ہنگامی اجلاس میں فلسطینی صدر محمودعباس بھی شرکت کریں گے۔ وہ اجلاس میں شریک عرب وزراءکو قضیہ فلسطین اور اسے درپیش خطرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ فلسطینی صدراسرائیل میں ہونےوالےپارلیمانی انتخابات اوران کےقضیہ فلسطین پر اثرات کےبارے میں‌بھی آگاہ کریں گے۔