.

عراق سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے تاریخی دور میں داخل ہورہا ہے: عبدالمہدی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے وزیراعظم عادل المہدی تاجروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کے ایک بڑے وفد کے ہمراہ آج بدھ کو سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ رہے ہیں۔

منگل کو ہفتہ وارپریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم عادل المہدی نے سعودی عرب کے دورے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ عراق اور سعودیہ باہمی تعلقات کےتاریخ ساز دور میں داخل ہو رہےہیں۔

انہوں‌نے کہا کہ سعودی عرب کے دورے کےدوران کوئی چیزکسی سے مخفی نہیں ہوگی اور تمام امور کھل کرسب کےسامنے لائےجائیں گے۔

خیال رہے کہ عراقی وزیراعظم عادل المہدی دو روزہ دورے پر آج بدھ کو سعودی عرب پہنچیں گے۔اپنے اس دورے کے دوران وہ سعودی قیادت کےساتھ دو طرفہ تعلقات،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔