.

عرب اتحاد کے لیے ٹرمپ کی حمایت مثبت تزویراتی اشارہ ہے : قرقاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد کی سپورٹ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف مناسب وقت پر سامنے آنے والا ایک مثبت تزویراتی اشارہ ہے۔

قرقاش نے یہ بات بدھ کی صبح انگریزی زبان میں کی گئی اپنی ٹویٹ میں کہی۔

اس سے قبل وہائٹ ہاؤس نے بتایا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی اُس قرار داد کے خلاف ویٹو کا حق استعمال کیا ہے جس میں یمن میں سرگرم عرب اتحاد کو عسکری سپورٹ کی فراہمی ختم کر دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ٹرمپ نے کانگریس کی قرارداد کے متعلق کہا کہ "یہ میرے آئینی اختیارات کو کمزور کرنے کے لیے ایک غیر ضروری اور خطر ناک کوشش ہے۔ اس سے امریکی شہریوں اور فوجیوں کی جانیں فی الوقت اور مستقبل میں خطرے میں پڑ جائیں گی"۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی سپورٹ ضروری ہے تا کہ عرب اتحاد کے اُن بعض ممالک میں رہنے والے 80 ہزار سے زیادہ امریکیوں کی حفاظت ہو سکے جن کو یمن میں موجود حوثیوں کی جانب سے حملوں کا خطرہ درپیش ہے۔