.

یمنی فوج نے الحدیدہ میں‌ حوثیوں کا جاسوس ڈرون مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نےساحلی علاقے الحدیدہ میں التحیتا ڈاریکٹوریٹ میں ایران نواز حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مارگرایا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ روز یمنی فوج نے التحیتا ڈاریکٹوریٹ میں ایران نواز حوثیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔ یہ ڈرون طیارہ العمالقہ فورسز کی جاسوسی کے لیے کیمپوں کی تصاویر بنا رہا تھا۔

یمن کے عسکری ذرائع کےمطابق ڈرون طیارہ سرکاری فوج کی تنصیبات کے اوپر پرواز کررہا تھا کہ اسے مار گرایا گیا۔

خیال رہے کہ رواں سال کے دوران یمنی فوج اب تک حوثی باغیوں کے کئی بغیر پائلٹ ڈرون طیارے تباہ کرچکی ہے۔ دو روز قبل عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا تھا کہ اس نے حوثی باغیوں کے 16 ڈرون طیارے مارگرائے ہیں۔