.

ایران میں فوج کے قومی دن پر روسی میزائل ڈیفنس سسٹم 'ایس 300' کی نمائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران میں جمعرات کے روز فوج کےقومی دن کے موقع پر روس کےمیزائل دفاعی نظام 'ایس 300'کی نمائش کی گئی۔دوسری جانب ایرانی صدرحسن روحانی نے روس کے فضائی دفاعی نظام کی ایرانی اسلحہ میں شمولیت کی تحسین کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق فوجی پریڈ کےموقع پر ایرانی صدرحسن روحانی نے امریکاکی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے اعلان 'قبیح'جرم قراردیا۔

خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق صدرحسن روحانی نے کہا کہ پوری ایرانی قوم پاسداران انقلاب کےساتھ ہے۔ امریکا نہ صرف پاسداران انقلاب بلکہ حزب اللہ ، الحشد الشعبی اور ہر اس طاقت کے خلاف ہے جوامریکیوں‌ کی وفادار نہیں۔

انہوں‌نے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب ایران کی مسلح‌افواج کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ ریاست کے تمام اداروں میں اس کی گہری جڑیں موجود ہیں۔

صدرحسن روحانی نےکہاکہ ایران کی مسلح افواج خطے کے کسی ملک کے خلاف نہیں اور نہ کسی دوسرے کے مفادات کے خللاف ہیں۔ پاسداران انقلاب صرف ایران کا دفاع کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو تہران میں فوجی پریڈ کے دوران روس کے ایس 300، "تلاش میزائلوں"، صیاد 2 اور صیاد3 کی نمائش کی گئی۔