.

عراق دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا: اسپیکر محمد الحلبوسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کی پارلیمان کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے کہا ہے کہ ’’ہم علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کی مدد سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے‘‘۔

انھوں نے یہ بات ہفتے کے روز دارالحکومت بغداد میں عراق کے ہمسایہ ممالک کی پارلیمانوں کے سربراہوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراق کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات ٹھوس بنیادوں پر استوار ہیں اور ہم ان کی ترقی پر انحصار کرتے ہیں۔

عراقی پارلیمان کے ایک ترجمان نے جمعہ کو اے ایف پی کو بتایا تھا کہ اس کانفرنس میں ترکی ، سعودی عرب ، اردن ، شام اور کویت کی پارلیمانوں کے سربراہ شرکت کریں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کی نمایندگی ایک سینیر عہدہ دار کرے گا۔

اس کانفرنس میں شرکت کے لیے شامی پارلیمان کے اسپیکر حمودہ سباغ ایک بڑے وفد کے ہمراہ جعرات کی شب بغداد پہنچے تھے۔عراق اپنے نئے علاقائی کردار کے حصے کے طور شام کی عرب لیگ میں واپسی کے لیے بھی کوشاں ہے۔